12 اگست 2015 - 11:30
امریکہ دنیاوی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے

نیوزنور:امریکہ کے ایک جنگ مخالف کارکن نے امریکہ کو دنیاوی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ایک جنگ مخالف کارکن ’’ڈیوڈکرونین‘‘نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا کہ امریکہ جوہری ہتھیاروں کے ذخیروں اورجوہری ہتھیاروں سے مسلح اسرائیل کی حمایت سے دنیاوی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی عدالت نے جوہری ہتھیاروں کو غیر قانونی قرار دیکر 1990 ءمیں ان کے حصول پر پابندی عائد کردی ۔
انہوں نے کہاکہ دنیا میں صرف ایک ہی ملک ایسا ہے جس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیاہے اور وہ امریکہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ لگ بھگ 70 سال پہلے امریکہ نے ہی ہیروشما اور ناگاساکی پر جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیااورعصرحاضر میں بھی یہی امریکہ اپنے جوہری اثاثوں کو منجمد کرنے کے بجائے اور وسیع کررہا ہے جوکہ دنیاوی امن کیلئے بہت ہی بڑا خطرہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ  سابق سنیٹئر لائیرمین جسکو اسرائیلی لابی گروپ کے صدر کے استعفیٰ کے بعد ایران جوہری معاہدے کے خلاف چیرمین کے طورپر نامزدکیا گیا ہے کی طرف سے ایران جوہری معاہدے کی مخالفت کرنا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کیونکہ وہ بھی چارلس شومراور دیگر ڈیموکریٹک امیدوار وں کی طرح امریکہ سے زیادہ اسرائیل کے وفادارہیں ۔
انہوں نےکہاکہ لائیبرمین ایک ایسے شخص ہیں جوکھلےعام اسرائیل کی حمایت کرتا ہے او رجس نے عراق جنگ کی حمایت کی تھی اور عصر حاضر میں یہی شخصاسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی کاروائی پر زور دے رہا ہے ۔
ڈیوڈکرونین نے مزید کہاکہ امریکی اسرائیل لابی ہمیشہ ایران جوہری پروگرام کے تئیں غلط او رمن گھڑت بیان بازی کا استعمال کرکے ایران کے خلا ف پابندیوں اور فوجی کا روائی کی حمایت کر تی آ رہی ہے  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲